gtag('config', 'UA-271489206-1'); کیا ارٹیفشل انٹیلیجنس کو کام غلط کرنے کی تربیت دی جا سکتی ہے

کیا ارٹیفشل انٹیلیجنس کو کام غلط کرنے کی تربیت دی جا سکتی ہے

click hereکیا آرٹیفشل انٹیلیجنس کو کام غلط کرنے کی تربیت دی جا سکتی ہے؟


https://www.youtube.com/channel/UCtDFGk5fVqq5AMLfcJAuNqQ

 کیا آرٹیفشل انٹیلیجنس کو کام غلط کرنے کی تربیت دی جا سکتی ہے؟ یہ حیرت انگیز سوال اس وقت اٹھا جب ایک خاتون نے اپنی AI کی نوکری سے ہاتھ دھوئے، اور سوشل میڈیا پر صارفین نے انھیں عجیب و غریب مشورے دیے، جن میں سے ایک یہ بھی تھا کہ ’’آپ اے آئی کو کام غلط کرنے کی تربیت دینا شروع کریں۔‘‘

 دراصل ایملی نامی ایک ٹک ٹاکر نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا کہ وہ اے آئی کی نوکری کر رہی تھیں لیکن باس نے انھیں ملازمت سے برخاست کر دیا، ایملی کا کہنا تھا کہ انھیں اس لیے نوکری سے نکالا گیا کیوں کہ اب ان کا کام خود اے آئی سے سستے میں لیا جانے لگا ہے۔

watch compleat video click here

ایملی ایک کاپی رائٹر ہیں، وہ اے آئی پر تحریریں لکھا کرتی تھیں، لیکن ٹیکنالوجی کے ماہرین نے آرٹیفشل انٹیلی جنس کو اس حد تک جدید کر دیا ہے کہ اب ایسی تحریریں اے آئی سافٹ ویئر خود تیار کرنے کے قابل ہو گیا ہے۔

ایملی نے سوشل میڈیا پر اس خدشے کا اظہار کیا کہ اگر یہ حال رہا تو مستقبل میں نوکری تلاش کرنے کے امکانات ہی ختم ہو جائیں گے، انھوں نے بتایا کہ نوکری چلی جانے کے بعد انھوں نے ایک نئی جاب کے لیے درخواست دی، یعنی وہ اب AI کو تربیت دینے کی نوکری حاصل کرنا چاہتی تھیں، ان کے باس کو اے آئی سافٹ ویئر کو کاپی رائٹنگ کرنے کی تربیت دینے والے کی ضرورت تھی، تاہم انھیں اس کی نوکری بھی نہ مل سکی۔

سوشل میڈیا پر ان کی کہانی جان کر ایک صارف نے مشورہ دیا کہ خود کو ایک اے آئی کنسلٹنٹ کے طور پر مارکیٹ کریں، جو اے آئی کو لکھنے کی تربیت دیتا ہے۔ تاہم ایک صارف نے عجیب و غریب مشورہ دیا کہ ’’انتقامی طور پر آپ اے آئی کو کام غلط کرنے کی تربیت دینا شروع کر دیں۔‘‘


via Blogger https://ift.tt/7rcz4uD

Post a Comment

0 Comments

https://www.highwaycpmrevenue.com/pijangnfu?key=3ba4727a0a3ce06080a64ccaed7fd770

Modern technology has arrived that a blind person can see. A dumb person can speak Zeekay Ai Tv